پلوامہ: جموں و کشمیر کے ترال کے املر گاؤں میں انتظامیہ کی جانب سے ایک انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ترال کے چرسو سڑک کے ایک طرف دو درجن تعمیراتی ڈھانچے منہدم کیے گئے اس موقع پر لوگوں کی جانب سے انتظامیہ کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم انتظامیہ کی ٹیم جس کی قیادت اے ڈی سی ترال کر رہے تھے نے اپنا کام مکمل کیا۔ Demolition Drive in Amlar village of Tral
مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر غیر سنجیدگی اور جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ 'انہدامی مہم سے قبل انھیں کوئی نوٹس نہیں ملی اور نہ ہی ان کو اعتماد میں لیا گیا، سرکاری افسران نے لاکھوں روپے مالیت کے ڈھانچے تباہ کیے۔