اردو

urdu

ETV Bharat / state

DPAP Convention in Pulwama: آزاد پارٹی نے کیا پلوامہ میں اجلاس منعقد - ڈیموکریٹک آزاد پارٹی پلوامہ اجلاس

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی جانب سے منعقد اجلاس کے دوران لیڈران نے مرکزی حکومت، الیکشن کمیشن سے جموں و کشمیر سے جلد سے جلد انتخابات منعقد کرانے کی اپیل کی۔ Democratic Azad Party Convention

آزاد پارٹی نے کیا پلوامہ میں اجلاس منعقد
آزاد پارٹی نے کیا پلوامہ میں اجلاس منعقد

By

Published : Mar 6, 2023, 4:36 PM IST

آزاد پارٹی نے کیا پلوامہ میں اجلاس منعقد

پلوامہ: ’’اگر جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہیں اور موسم بھی سازگار ہے تو اسمبلی انتخابات منعقد کرانے میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے۔ یونین ٹیریٹری کو ریاست کا درجہ دینے کا سنا تھا، مگر ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی تنزلی کرکے اسے یونین ٹیریٹری بنا کر اسے منقسم کیا گیا ہو۔‘‘ ان باتوں کا اظہار سابق وزیر اور ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی لیڈر تاج محی الدین نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منعقدہ پارٹی اجلاس کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

غلام نبی آزاد کی سربراہی والی نئی سیاسی جماعت - ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) - کی جانب سے پلوامہ ضلع کے فرسیپورہ علاقے میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں آزاد پارٹی سے وابستہ لیڈران اور درجنوں کارکنان اور حامیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈی پی اے پی لیڈران نے کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنائے جانے کی اپیل کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے آئندہ انتخابات میں عوام کو بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی بھی تاکید کی گئی۔ علاوہ ازیں پارٹی لیڈران نے عوامی مفادات کے مطابق کام کرنے پر بھی زور دیا۔

اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اور آزاد پارٹی لیڈر تاج محی الدین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’اگر جموں وکشمیر میں اس وقت حالات اور موسم دونوں خوشگوار ہیں تو انتخابات میں کیوں تاخیر کی جا رہی ہے، جبکہ مرکزی سرکار خاص کر وزیر داخلہ خود جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہونے کے اعلانات کرتے رہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انتخاباتی کمیشن نے کہا ہے کہ ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تو پھر انتخابات منعقد ہونے چاہیے تاکہ عوام کو ان کی چنی ہوئی سرکار مل سکے۔‘‘

مزید پڑھیں:DAP convention in Doda: ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا ضلع ڈوڈہ میں اجلاس

تاج محی الدین نے مزید کہ ’’مرکزی سرکار نے پہلے ہی ہمیں بے عزت کیا، ریاست کو یو ٹی بنا کر اس کے دو ٹکڑے کر دئے۔ جبکہ اس کے برعکس ہوتا یہ ہے کہ ایک یو ٹی کو ریاست بنایا جاتا ہے، تاہم جموں کشمیر کے ساتھ اس کے برعکس کیا گیا۔‘‘ انہوں نے کہا ’’جموں وکشمیر رقبہ کے اعتبار سے ایک بڑی ریاست تھی اور ایک قدیم ریاست بھی، اس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا اب مرکزی حکومت سے اور کیا آمید کرسکتے ہیں!‘‘

قبل ازیں ڈی پی اے پی اجلاس کے دوران کئی پارٹی لیڈران نے خطابات کیے اور مرکزی سرکار سمیت انتخاباتی کمیشن سے جموں وکشمیر میں جلد سے جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔ یاد رہے کہ پلوامہ ضلع میں بھی دیگر اضلاع کی طرح سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے لگی ہیں، ہم انتخابات کے حوالہ سے ابھی تک مرکزی سرکار یا الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details