وادیٔ کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح سب ضلع ترال میں بھی لوگ عید کی خریداری میں مشغول نظر آئے۔ اس دوران بیکریوں، دکانوں، قصابوں اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانوں پر بھیڑ دیکھی گئی جب کہ کئی مقامات پر ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھے گئے۔ تاہم اب کی بار کورونا پابندیاں نہ ہونے کے باوجود ترال ٹاؤن میں روایتی چہل پہل مفقود نظر آئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ نہیں کیا جب کہ عام لوگوں نے محدود وسائل ہوتے ہوئے چھوٹے پیمانے پر خریداری کی۔ Decline in Eid shopping in Tral
- یہ بھی پڑھیں: Effect of Inflation: عید کی خریداری پر مہنگائی کی مار