پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج وادی کے مشہور عالم دین سید محمد اشرف اندرابی قادری کی 8 ویں برسی منائی گئی جس میں علماء دین کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر علماء دین نے اسلام اور واقع کربلا کے ساتھ ساتھ مولوی محمد اشرف اندرابی پر روشنی ڈالی، وہی اس موقع پر نعتیہ محفل بھی منعقد کی گئی تھی۔Death Anniversery Molvie Mohd Ashraf
مرحوم مولوی محمد اشرف نے ضلع پلوامہ میں کئی دینی تعلیم مدارس قائم کئے تھے جہاں پر بچیوں اور بچوں کو دینی تعلم دی جاتی ہیں۔مرحوم مولوی محمد اشرف نے دینی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے اپنے زندگی وقف کی تھی اور وہ آخری لمحات تک دین کی خدمت کرتے رہے۔