اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی پلوامہ نے تکیہ - ٹنگہار پل کا افتتاح کیا - جائزہ میٹنگ میں پل۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنگر نے ستمبر 2020 میں ایک جائزہ میٹنگ میں پل کو جنوری 2021 کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی اور اب پی ایم جی ایس وائی نے اسے مکمل کر لیا ہے۔

ڈی ڈی سی پلوامہ نے تکیہ-ٹنگہار پل کا افتتاح کیا
ڈی ڈی سی پلوامہ نے تکیہ-ٹنگہار پل کا افتتاح کیا

By

Published : Feb 1, 2021, 6:41 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے تکیہ - ٹنگہار پلوامہ پل کا آج افتتاح کیا۔ اس دوران عوام نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

250 گھروں پر مشتمل گاؤں تکیہ اور ٹنگہار سڑک رابطے سے محروم تھے۔ تاہم اس پل کی تعمیر ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات اب کم ہوئی ہیں۔ گاوں تکیہ ضلع کا آخری گاوں تھا، جس میں اب پی ایم جی وائی کی طرف پل بنا کر ضلع ہیڈکوارٹر تک کے لیے سڑک رابطہ بحال کیا گیا ہے۔

ڈی ڈی سی پلوامہ نے تکیہ-ٹنگہار پل کا افتتاح کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنگر نے ستمبر 2020 میں ایک جائزہ میٹنگ میں پل کو جنوری 2021 کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی اور اب پی ایم جی ایس وائی نے اسے مکمل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
آر کے ماتھر نے دہرادون میں لداخی سرپنچوں کے پہلے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا

ضلع توقیاتی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ یہ ہدف کامیابی کے ساتھ پی ایم جی ایس وائی محکمہ نے حاصل کیا ہے جس نے سخت موسمی صورتحال کے دوران ڈبل شفٹز میں انتھک محنت کی۔ واضح ہو کہ ٹنگہار سے تکیہ جانے والی اس سڑک کی لمبائی 1.50 کلومیٹر ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے لئے 1767.57 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details