ترال: ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے ترال میں ترقیاتی پروجیکٹس کا جائزہ لینے پہنچے جہاں انہوں نے عاشورہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ممبران نے پنرجاگیر میں امام باڑے میں حاضری دی اور عزادروں کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ DDC Members Overview of Ashura preparations
اس موقع پر انہوں نے مقامی اوقاف کے ذمہ داروں سے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ عزاداروں کو تمام ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ بعد ازاں ڈی ڈی سی ممبرانِ نے ہرگام بٹ نور، اور دھرم گنڈ جاکر وہاں ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا اور سکھ سماگم میں شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایاکہ ترال ہمیشہ سے ہی روایتی بھائی چارے کا گہوارہ رہا ہے پورے ملک کو یہاں سے سیکھ لینی چاہیے'۔