ترال: پلوامہ کے سب ضلع ترال میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت دو اہم سڑکوں، چھچکوٹ ترال براستہ شکارگاہ اور ستورہ حاجن ناڈ کے تعمیری کام کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ ترالی اور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے شرکت کی۔ ڈی ڈی سی ممبران نے مشترکہ طور پر ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی فیاض احمد بابا کی موجودی میں ربن کارٹ کر سڑک کے کام کا افتتاح کیا۔ DDC Members inaugurated PMGSY Roads in Tral
اس موقع پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر پلوامہ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے علاوہ علاقے میں تعینات محکمے کے دیگر ملازمین اور تعمیراتی ایجنسی کے ذمہدار بھی موجود رہے۔ اس دوران ڈی ڈی سی ممبران نے ضلع انتظامیہ پلوامہ، ترال کے علاوہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا علاقے میں جہاں جہاں اب بھی رابطہ سڑک تعمیر نہیں ہو ئی ہے وہاں ان سڑکوں کو آنے والے وقت میں تعمیر کیا جائے گا۔ یہاں موجود لیڈران نے بتایا ہم ہماری کوشش ہے کہ عوام کو کسی بھی سہولیات کے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے۔