پلوامہ: دیہی علاقوں کی مجموعی تعمیر و ترقی کے لیے گرام سبھاؤں کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے آج سب ضلع ترال کے منگہامہ، دودھ مرگ، چھترگام، شاہ آباد میں گرام سبھائیں منعقد ہوئیں، جہاں لوگوں نے اپنے اپنے مسائل متعلقہ ڈی ڈی سی ممبران کی نوٹس میں لائے جبکہ اپنے اپنے گاؤں کے حوالے سے نئے مالی سال کے لیے اپنی تجاویز متعلقہ حکام کی نوٹس میں رکھی، جن پر ڈی ڈی سی ممبران نے یقین دہانی کرائی اور کہا کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ DDC members chairs Gram Sabha at Chatrogam
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آری پل کے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بتایا کہ کئ سیاسی چہرے موجود ہونے کے باوجود مونگہامہ میں تعمیر وترقی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس، حلقے میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع کیا جائے۔ DDC members chairs Gram Sabha