ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں نیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے آج ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ ترالی نے ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں علاقے کے متعدد کامیاب امیدوار شامل ہوئے۔ ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر کامیاب امیدواروں نے نیٹ امتحان میں کامیاب ہونے کے لئے کئی اہم موضوع پر گفتگو کی۔
NEET Toppers Felicitated in Tral نیٹ امتحانات میں کامیاب طلباء کے اعزاز میں تقریب - ترال میں نیٹ امتحانات میں کامیاب طلبا
ترال میں نیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان ہمارے معاشرے کے لیے مثال ہیں۔NEET Toppers Felicitated in Tral
وہیں متعدد طلبا کے والدین نے ڈی ڈی سی ممبر کی اس کاوش کی سراہنا کی اور کہا کہ ایسے پروگرامز سے بچوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ اس موقع پر اوتار سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ایسے نوجوان ہمارے معاشرے کے لیے ایک مثال ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ان نوجوانوں کے پیغام کو آگے پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ علاقہ کے نوجوانوں اور طلبا کی حوصلہ افزائی ہو۔ واضح رہے کہ ترال میں امسال تیرہ بچوں نے نیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔NEET Toppers Felicitated in Tral
یہ بھی پڑھیں: NEET UG 2022 topper Tanishka Yadav نیٹ یوجی ٹاپر تنیشکا یادو کی کامیابی کا راز