اونتی پورہ:فزیکل ایجوکیشن محکمے کی جانب سے آج چارلی گنڈ اونتی پورہ میں ایک بیڈمنٹن مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ ترالی مہمان خصوصی کی حثیت سے شامل ہوئے۔انھوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہے اور اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لائیں۔
اس موقع پر زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر اونتی پورہ شاہ نواز احمد کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے پنچایت بجٹ سے دس ٹیموں میں کرکٹ کٹ تقسیم کیے۔ انھوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اس قسم کے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔اوتار سنگھ ترالی نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی ان کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے۔