اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ڈی ڈی سی انتخابات سے ترقی کا نیا باب شروع ہوگا'

بھنسی لال نے کہا جمہوریت مضبوط ہونے سے لوگوں کو اپنے حقوق مل جائے گے اور تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ ملک اور خاص کر جموں و کشمیر کی سالمیت بھی مضبوط ہو جائے گی۔

ڈی ڈی سی انتخابات سے ترقی کا نیا باب شروع ہوگا
ڈی ڈی سی انتخابات سے ترقی کا نیا باب شروع ہوگا

By

Published : Nov 29, 2020, 6:54 PM IST

چیرمین مونسپل کمیٹی پانپور (پلوامہ) بھنسی لال بھٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلز (ڈی ڈی سیز)، سرپنچوں اور پنچوں کے وجود میں آنے سے جموں کشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا اور لوگوں کو ہر سہولت دستیاب ہو جائے گی۔

ڈی ڈی سی انتخابات سے ترقی کا نیا باب شروع ہوگا
بھنسی لال نے کہا بحثیت مونسپل چیرمین جب سے انہوں نے عہدہ سنبھالا ہے تب سے قصبہ پانپور کی تعمیر و ترقی میں سرعت آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ڈی ڈی سیز، سرپنچوں اور پنچوں کے وجود میں آنے سے نہ صرف تعمیر و ترقی میں ایک سرعت پیدا ہو جائے گی بلکہ جمہوریت کی جڑیں بھی مضبوط ہو جائے گی۔انہوں نے کہا جمہوریت مضبوط ہونے سے لوگوں کو اپنے حقوق مل جائے گے اور تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ ملک اور خاص کر جموں کشمیر کی سالمیت بھی مضبوط ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے لوگ سامنے آنا چاہتے ہیں ان میں کچھ کرنے کا حوصلہ ہے اس لئے ہمیں بھی چاہیے کہ نئے چہروں کو مین سٹریم میں آنے کا موقع دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details