جنوبی کشمیر کے ترال میں گزشتہ روز منعقدہ ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران جہاں مجموعی طور پر حالات پرامن رہے اور بالائی علاقوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے حق راے دہی کا استعمال کیا وہیں ترال کے نشیبی علاقوں میں لوگوں نے ووٹنگ سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قریباً آٹھ پولنگ اسٹیشنز میں صفر ووٹنگ درج کی گئی۔
جن پولنگ بوتھوں پر صفر ووٹنگ درج کی گئی ان میں رٹھسونہ بوتھ نمبر 2، شیرآباد بوتھ نمبر 1،3،4، نودل بوتھ نمبر 1،2ا،پنگلش بوتھ نمبر 2اور میڈورہ A شامل ہیں۔