اردو

urdu

ETV Bharat / state

DDC Council Chairman Pulwama: ڈی ڈی سی کونسل چیئرمین پلوامہ کو صدمہ - سید باری اندرابی کے والد کا انتقال

پلوامہ کے ڈی ڈی سی چیئرمین سید باری اندرابی کے والد سید غلام محمد المعروف کا انتقال ہوگیا، ان کی جنازے کی نماز آبائی گاؤں پوچھل میں ادا کی جائے گی۔ انتقال پر سیاسی و ملی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ DDC Council Chairman Pulwama

DDC Council Chairman Pulwama
DDC Council Chairman Pulwama

By

Published : May 8, 2022, 4:40 PM IST

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل پلوامہ کے چیئرمین سید باری اندرابی کے والد بزرگوار سید غلام محمد المعروف پیر امام کا پوچھل پلوامہ میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی صحت کچھ عرصے سے ناسازگار کی تھی۔ پیر امام کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں پوچھل پلوامہ میں ادا کی جائے گی۔ سید غلام محمد عرف پیر امام صاحب وادی کے ایک عظیم عالم دین اور، روحانی پیشوا تھے۔ Syed Bari Andrabi's father dies۔

مرحوم کے انتقال پر کئی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے باری اندرابی اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران ڈی ڈی سی کونسل پلوامہ کے ممبر منظور گنائی، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ اور اوتار سنگھ ترالی نے پیر غلام محمد کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details