ترال:سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل میں دہی ترقی محکمے کی تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے کی جب کہ میٹنگ میں دہی ترقی کے عہدیداروں بشمول وی ایل ڈبلیوز اور گرام روزگار سیوک موجود رہے۔ میٹنگ میں منطور احمد نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی سست رفتاری پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور محکمے کو متحرک ہونے کی صلاح دی۔ بعد میں موصوف نے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں سے بھی بات کی اور ان کے مطالبات پر غور کرنے کی ایل جی انتطامیہ سے اپیل کی۔DDC Chairs Review Meeting in Aripal
میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور گنائی نے بتایا کہ آری پل تحصیل میں تعمیراتی منصوبوں پر کام میں جاری سست روی جلد ہی دور ہوگی اور اس تحصیل کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ علاقے میں اقتصادی بحران دور ہو سکے۔