اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کا عوامی دربار - DDc members

جنوبی کشمیر کے ڈاڈسرہ بلاک سے حال ہی میں منتخب ہونے والے اوتار سنگھ ترالی نے آج پہلی بار ڈاڈسرہ کے بلاک آفس میں ایک عوامی دربار منعقد کیا۔

ترال میں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کا عوامی دربار
ترال میں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کا عوامی دربار

By

Published : Feb 13, 2021, 7:05 PM IST

عوامی دربار کے دوران اوتار سنگھ نے دہی ترقی کے ساتھ ساتھ صحت، اریگیشن، ایگریکلچر اور دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین سے بات کی اور کی عوامی وفود سے ملاقات کی۔

ترال میں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کا عوامی دربار

اس دوران ڈاڈسرہ حلقے کے مختلف دیہات جن میں امیرآباد، لاڈی یار، املر، سیموہ، ہاری اور دیگر دیہات کے وفود نے اپنے اپنے مسائل ڈی ڈی سی ممبر کی نوٹس میں لائے۔

موصوف نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عوامی حلقوں نے اس پبلک دربار کو خوش آیند قراد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام منعقد کیے جانے چاہیے تاہم اس عوامی دربار کے دوران ڈی ڈی سی ممبر دہی ترقی کے کام کاج سے مطمئن نہیں ہوے اور جس کا انھوں نے برملا اظہار بھی کیا۔


بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے بتایا کہ حالیہ برفباری کے بعد انہوں نے پہلی بار اپنے حلقہ انتخاب کا پہلا دورہ کیا ہے اور حلقے میں تعمیر نو کے حوالے سے متعلقہ ملازمین اور عوامی حلقوں کے ساتھ گفت و شنید کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہی ترقی محکمے کو دیہات کی ترقی میں ریڈھ کی حیثیت حاصل ہے اور اسکے متعلقہ افراد کو اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام دینی چاہیے انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ہر ماہ دو مرتبہ عوامی مسائل کا جائزہ لینے کے لئے عوامی دربار منعقد کریں گے
اس موقع پر بی ڈی او ڈاڈسرہ ثاقب مرتضی اور بی ڈی سی چیرمین سکینہ جی بھی موجود تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details