اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: ’شاہ آباد میں بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت‘

اپنی پارٹی کے لیڈر اور ڈاڈ سرہ، ترال کے ڈی ڈی سی، اوتار سنگھ نے پیر کو شاہ آباد، ترال کا دورہ کیا۔

ترال: ’شاہ آباد میں بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت‘
ترال: ’شاہ آباد میں بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت‘

By

Published : Jun 21, 2021, 7:40 PM IST

ضلع پلوامہ کے ڈاڈہ سرہ، ترال کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ چیئرپرسن اوتار سنگھ نے پیر کو شاہ آباد، ترال کا دورہ کرکے عوامی وفود سے ملاقات کی۔

ترال: ’شاہ آباد میں بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت‘

عوامی وفود سے ملاقات کے دوران شاہ آباد، ترال کے باشندوں نے علاقے میں درپیش بنیادی مسائل خاص کر بجلی کے ناقص ترسیلی نظام اور سڑکوں کی خستہ حالی سمیت دیگر کئی مشکلات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ چیئرپرسن کی نوٹس میں لائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے بتایا کہ ’’شاہ آباد کو سرکاری سطح پر اب تک نظر انداز کیا گیا ہے، علاقے میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی اور ناقص بجلی نظام سے لوگوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ ترال: سیموہ میں گردوارے کا سنگ بنیاد

اوتار سنگھ نے عوامی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانے کی یقین دہانی کی۔

اس موقع پر انکے ہمراہ بی ڈی سی چیئرپرسن، نائب تحصیلدار نورپورہ، اور بی ڈی او ڈاڈ سرہ بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details