ترال:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے محکمہ بجلی کے آفیسران کے ساتھ ترال میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے بجلی سیکٹر میں عوام کو درپیش مشکلات پر بات چیت کی۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ترال جی ایم میر، جے ایز محمد ایوب، ہمایوں حسن اور دیگر فیلڈ آفیسران شامل تھے۔
اس موقعے پر آری پل حلقے میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مزید بہتر بنانے، خط افلاس سے، نیچے زندگی گزارنے والے افراد کے فیس میں رعایت، نیے ٹرانسفارمرز اور دیگر معاملات پر بحث کی گئی جس دوران ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے آفسران پر زور دیا کہ وہ عوام کی بہتر خدمات انجام دینے کے لیے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔