ضلع ترقیاتی کمشنر، پلوامہ نے اسپائس پارک دسو، پانپور کا دورہ کرکے اسپائس پارک میں زعفران کی کاشت اور تجارت سے منسلک کاشتکاروں اور تاجرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی پلوامہ نے اسپائس پارک میں موجود پراسیسنگ یونٹ کا بھی دورہ کرکے وہاں موجود سٹیگما سپریشن، ڈرائنگ اور پیکنگ سیکشن کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اسپائس پارک کے سبب زعفران کی کاشت سے منسلک کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات میسر رہیں گی اور زعفران کی صنعت کو مزید فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔