اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Pulwama Visit Far-Flung Areas of District: ڈی سی پلوامہ نے ضلع کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا

جموں و کشمیر کی وادی میں ان دنوں بھاری برفباری ہو رہی ہے۔ اس کے مدنظر پلوامہ ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق چودھری نے دور دراز علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں سے ملاقات کی اور افسران کو ضروری ہدایت دی۔ District Development Commissioner Pulwama Basir-ul-Haq Visited Upper Areas۔

DC Pulwama Visit Far-flung Areas of District
DC Pulwama Visit Far-flung Areas of District

By

Published : Jan 9, 2022, 7:52 PM IST

پلوامہ: ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے بالائی علاقوں کا دورہ کیا District Development Commissioner Pulwama Visited Upper Areas۔ ترقیاتی کمشنر نے ضلع پلوامہ کے اچگوزا، قصبیار شادی مرگ میں لوگوں سے ملاقات کی اور ضروری اشیاء کی دستیابی کا موقع پر جائزہ لیا۔

ویڈیو دیکھیے۔

ضلع پلوامہ کے دور دراز علاقوں کے موقع پر دوروں کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر DC Pulwama پلوامہ بصیر الحق چودھری DC Pulwama Basir-ul-Haq Chaudhry نے دور افتادہ علاقوں اچگوزہ، قصبیار، شادی مرگ، راج پورہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا اور ضروری اشیاء کی فراہمی، بجلی کی بحالی اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کا جائزہ لیا۔

برفباری کی صورتحال اور ان علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی کو بتایا گیا کہ ان علاقوں میں ایل پی جی، راشن، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء سمیت اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

اس موقع پر ڈی سی نے تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مشن موڈ میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ تال میل قائم کریں تاکہ ضلع میں ضروری اشیاء اور خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے تحصیلداروں، آر اینڈ بی، جل شکتی، پی ڈی ڈی اور دیگر لائن محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مقامات پر تعینات رہیں اور عوام کو ضروری اشیاء اور خدمات کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں اور ہنگامی مطالبات کو پوری تیاری کے ساتھ حل کریں۔


مزید پڑھیں:


ڈی سی نے متعلقہ حکام کو قیمتوں میں من مانی اضافے اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے باقاعدہ مارکیٹ چیکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ڈی سی نے لائن ڈپارٹمنٹس کو الرٹ رہنے، تال میل سے کام کرنے اور برف صاف کرنے کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


یہ بھی پڑھیں:


چودھری نے صفائی ستھرائی اور ضرورت مند مریضوں کو ضروری ادویات کی باقاعدگی سے فراہمی پر زور دیا۔
ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے موجود رہیں اور خراب موسم کے پیش نظر اپنا ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details