Principal Polytechnic College Suspended پرنسپل پالی ٹیکنیک کالج اونتی پورہ معطل - Awantipora polytechnic college mahmood ahmad khan
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر احمد چودھری نے اونتی پورہ پالی ٹیکنیک کالج کے پرنسپل محمود احمد کو جن ابھیان کی تیاری اور ہداف کے حوالے سے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں ناکامی کے سبب معطل کر دیا ہے۔ ڈی سی نے پرنسپل کو اے سی آر آفس پلوامہ کے ساتھ اٹیچ کیا ہے۔Principal Polytechnic College Suspended
پلوامہ:ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے پرنسپل پالی ٹیکنیک کالج اونتی پورہ، محمود احمد خان کو جن ابھیان کے تیاری کے مرحلے کے دوران کی گئی سرگرمیوں اور اہداف کے حوالے سے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں ناکامی پر معطل کر دیا ہے۔ Principal Polytechnic College Suspended
ڈی سی پلوامہ کی جانب سے جاری کردہ معطلی کے حکم میں کہا گیا ہے کہ بیک ٹو ولیج فیز فورتھ (B2V4) پروگرام کے بروقت انعقاد کے لیے جاری کیے گئے حکومتی احکامات کے مطابق، تمام شعبوں کو 15 سے 26 اکتوبر 2022 تک جن ابھیان مرحلے کے دوران مقررہ اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ حکومت جموں و کشمیر کو آگے پیش کرنے کے لیے ڈیلیوریبلز کے حوالے سے طے شدہ اہداف اور مجموعی اعداد و شمار کے حوالے سے روزانہ کی پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنا لازمی ہے۔
مزید پڑھیں:Inauguration of Polytechnic College in Awantipora اونتی پورہ میں اسلامک یونیورسٹی کے تحت پولی ٹیکنک کالج کا افتتاح
اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ مذکورہ پرنسپل سے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اس کے علاوہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان کے کام کرنے کا طریقہ کافی مایوس کن رہا، ہے اور انہوں نے اس اہم اقدام کو قبول بھی کیا ہے۔ اس لیے انتظامیہ نے پرنسپل پالی ٹیکنیک کالج اونتی پورہ کو فوری طور معطل کر کے اسے اے سی آر آفس پلوامہ کے ساتھ اٹیچ کیا ہے۔