اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی پلوامہ نے آج طلباء کے لیے ’نیٹ سپر ففٹی‘ کلاسز کا افتتاح کیا

DC Pulwama inaugurates Comprehensive Competitive Exam Classes under AVSAR مرکزی سرکار کی جانب سے جہاں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے کئی سارے اسکیمیں چلائی جا رہی ہے وہی بچوں کو تعلیم کے نور سے اراستہ کرنے کے غرض سے بھی مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ سطح پر بھی کئی سکیمیں چلائی جا رہی ہے۔

ڈی سی پلوامہ نے آج طلباء کے لیے NEET سپر 50 کلاسز کا افتتاح کیا
ڈی سی پلوامہ نے آج طلباء کے لیے NEET سپر 50 کلاسز کا افتتاح کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 10:25 PM IST

ڈی سی پلوامہ نے آج طلباء کے لیے ’نیٹ سپر ففٹی‘ کلاسز کا افتتاح کیا

پلوامہ: ملک کی سطح پر ہونے والے نیٹ امتحانات کے لیے ضلع انتظامیہ پلوامہ نے مشن یوتھ کے بینر تلے اوسر اسکیم کے تحت ضلع کے 50 بچوں کو نیٹ امتحانات کی مفت کوچنگ فراہم کرنے کے غرض سے نیٹ سپر 50 کلاسز شروع کیے ہیں جس کا افتتاح اج ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کیا۔ نیٹ سپر 50 کلاسز میں ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں کے طلباء حصہ لے کر امتحانات کی تیاری کرسکتے ہیں جہاں پر انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہر طرح کی سہولیات بہم رکھی جائے گی۔

نیٹ سپر 50 کلاسز میں کا آغاز آج سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پلوامہ میں ہوا جہاں پر طلباء مستفید ہوسکتے ہے یہ کوچنگ تین ماہ تک دی جائے جس کے بعد یہ بچے نیٹ امتحان میں حصہ لے سکتے ہیں۔ نیٹ سپر 50 کلاسوں کے لیے منتخب ہونے والے طلباء کو مفت کوچنگ اور مواد ملے فراہم کیا جائے گا جس کی انہیں مطالعہ کے لئے ضرورت ہوگی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ کے تعاون سے اوسر کے تحت نیٹ سپر 50 کلاسز شروع کرنے کا بنیادی مقصد ضلع پلوامہ کے مستحق طلباء کو نیٹ کے لئے مفت کوچنگ فراہم کرنا ہے اور وہ بھی ضلع کے اندر ہی۔

ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ ضلع کے ان نوجوانوں کو بھی موقع فراہم کرے گی جو تکنیکی دنیا میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں یونس احمد خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان طلباء کے لئے ایک بہترین موقع ہے جو نیٹ کے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ ضلع کے اندر نیٹ کی کوچنگ فراہم کر رہی ہے وہ بھی مفت۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ان لوگوں کے لئے ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے جو مالی پسماندگی کی وجہ سے نیٹ کوچنگ کی فیس دینے کے قابل نہیں ہوتے ہیں تاکہ نیٹ امتحانات کوالیفائی کرنے کے اپنے خواب کو آگے بڑھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر


افتتاحی تقریب کے دوران موجود طلباء نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کا پلوامہ میں نیٹ سپر 50 کلاسز کے دوران مفت کوچنگ اور مواد فراہم کرنے کے اس اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details