ڈپٹی کمشنر پلوامہ کو آج سی ایم او پلوامہ اور دیگر صحت کے عہدیداروں کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں کووڈ-19 کے حفاظتی ٹیکا لگایا گيا۔
کووڈ-19 ویکسینیشن کے بعد ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ یہ ویکسینیشن محفوظ ہے اور اس کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے بارے میں افواہوں کو دور کرنے کے لئے انہوں نے ضلعی سطح پر کووڈ سے بچنے کے لئے ٹیکہ لگایا اور بتایا کہ جلد ہی کووڈ کا خاتمہ کیا جائے گا۔