اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایمزسائٹ کا دورہ کیا - ایمز کا پروجیکٹ ایک فلیگ شپ پروگرام ہے

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں زیر تعمیر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے جائزہ لیا۔

dc Pulwama Visited AIIMS site at Awantip
اونتی پورہ: ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایمزسائٹ کا دورہ کیا

By

Published : Feb 9, 2021, 10:17 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اونتی پورہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج ایمز سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہو رہے کام کاج کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کے ساتھ اس اہم پروجیکٹ کے حوالے سے گفت و شنید کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ظفر شال اور دیگر آفسرز بھی موجود تھے۔

اونتی پورہ: ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایمزسائٹ کا دورہ کیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے بتایا کہ 'ایمز کا پروجیکٹ ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا پہلا مرحلہ 2024 مئی میں مکمل ہوگا اور آج انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ہے جو سردی کے باوجود جاری ہے اور انھیں امید ہے کہ ایمز جیسے ادارے کا کام مقررہ وقت پر مکمل ہوگا۔'


مزید پڑھیں:سرینگر میں ٹریفک پولیس کی بیداری مہم جاری


واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے چند سال قبل جموں کے سانبہ اور کشمیر کے اونتی پورہ میں ایمز اداروں کی تعمیر کو منظوری دی تھی جس کے بعد وادی کے لوگوں نے راحت کی سانس لی کیونکہ وادی میں صحت عامہ کے حوالے سے عوام کو بہت مشکلات درپیش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details