اردو

urdu

ETV Bharat / state

دکانداروں، چھاپڑی فروشوں اور اساتذہ کو ویکسنیشن - کورونا وائرس جیسی مہک بیماری پر مکمل طور پر قابو پایا جا سکے

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ویکسن ہی واحد ایسا ہتھیار ہے جس سے کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Pulwama
پلوامہ

By

Published : Jul 16, 2021, 8:57 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج محکمہ صحت کے عہدیدارآن کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے مزکورہ عہدیدارآن کو ضلع کے دکانداروں، چھاپڑی فروشوں اور اساتذہ کو ویکسنیشن کے بارے میں ضروری ہدایت دی۔

پلوامہ

ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ضلع میں ویکسنیشن مہم کو مزید فعال بنائیں تاکہ ضلع میں سو فیصد ویکسنیشن کو مکمل کیا جا سکے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ویکسن ہی واحد ایسا ہتھیار ہے جس سے کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ ویکدنیشن لگوائے تاکہ کورونا وائرس جیسی مہک بیماری پر مکمل طور پر قابو پایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پلوامہ: جسمانی طور پر کمزور لوگوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کمشنر موصوف نے کہا کہ فی الحال ضلع میں ویکسنیشن مہم اچھے ڈھنگ سے چل رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ لوگ اس مہم کو مکمل کرنے میں اپنا تعاؤن پیش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details