پلوامہ:ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری، نے ڈی سی آفس کے میٹنگ ہال میں مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ ایک منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں گڈ گورننس ڈیلیوریبلز (Good Governance Deliverance ) کے نفاذ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی پلوامہ نے ضلع میں ہر لائن ڈپارٹمنٹ کے لیے مختص کیے گئے عوامی ڈیلیوری ایبلز کا تفصیلی جائزہ لیا۔DC Pulwama on Developmental Projects
میٹنگ کے دوران ڈی سی پلوامہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’’ڈیلیوری ایبلز کا مقصد ضلع کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کی جامع اور مجموعی ترقی ہے۔‘‘ اس موقع پر مختلف محکمہ جات بشمول سماجی بہبود، سیاحت، سوشل فاریسٹری، آر اینڈ بی، پی ایم جی ایس وائی، صحت، تعلیم، دیہی ترقی، ریونیو وغیرہ نے مختلف ترقیاتی کاموں کی صورتحال اور پیش رفت کا خاکہ پیش کیا۔