پلوامہ:ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے سامبورہ، پانپور میں ایک میگا بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ بلاک دیوس میں ڈی سی پلوامہ، بصیرالحق چودھری، نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام میں ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز، پی آر آئیز، اے سی ڈی اونتی پورہ ظفر حسین شال، بی ڈی او پانپور محمد اشرف، تحصیلدار پانپور زبیر احمد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ Samboora Pampore Block Diwas
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے پانپور کے سامبورہ علاقے میں لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بلاک دیوس کی مستقل نوعیت قابل رسائی انتظامیہ کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق ہے۔‘‘ پروگرام میں بلاک پانپور اور کاکاپورہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں باشندوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل حکام کی نوٹس میں لائے۔
ڈی سی پلوامہ نے بلاک دیوس کے موقع پر لوگوں کی شکایات سنیں اور موقع پر متعلقہ افراد سے ان کے فوری ازالہ کے لیے احکامات صادر کیے۔ مقامی باشدنوں اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں - جن کی قیادت پنچایت راج اداروں کے نمائندوں نے کی، نے ڈی ڈی سی کے سامنے بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے جن کے ازالہ کے لیے حکام نے یقین دہانی کی۔