ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے جمعرات کو ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی برائے یوتھ پروگرامز کی ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے سال 2021-2022 کے لیے نہرو یووا کیندر (NYK) پلوامہ کے سالانہ ایکشن پلان کو منظوری دی۔
میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر این وائی کے پلوامہ نے ڈپٹی کمشنر اور کمیٹی کے ممبران کو مالی سال 2021-2022 کے دوران مجوزہ مختلف ماہانہ پروگراموں سے آگاہ کیا۔
میٹنگ میں مختلف پروگرامز بشمول آتم نربھر بھارت یوتھ میپنگ، سکلنگ اور ہینڈ ہولڈنگ، ذاتی رابطہ پروگرام اور سہولت مہم، بنیادی پیشوں میں تعلیم، کیریئر گائیڈنس اور کیریئر کونسلنگ، ڈسٹرکٹ اور بلاک لیول سپورٹس میٹس، ڈسٹرکٹ لیول پروموٹ آف آرٹ اینڈ کلچر، ٹریننگ کلین ولیج، گرین ولیج اور جل جاگرن ابھیان، یوتھ کلب ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر مختلف پروگرامز سے متعلق معلومات دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر این وائی کے پلوامہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع اور بلاک سطح پر مختلف پروگراموں کے کامیاب نفاذ کے لیے تمام ایجنسیوں اور متعلقہ محکموں کی شمولیت کو یقینی بنائے۔
مزید پڑھیں:پلوامہ: اخروٹ کے درخت سے گرکر ایک شخص ہلاک