پلومہ (جموں و کشمیر):جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر، بصیر الحق چودھری، نے پریس کانفرنس کے ذریعے انتخابی فہرست کے حوالے سے جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا پریس کانفرنس کا انعقاد الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے پیش نظر کیا جا رہا ہے جس میں انتخابی فہرستوں کے حوالے سے جانکاری عوام تک پہنچانے پر سخت تاکید کی گئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈی سی پلوامہ نے کہا کہ سپیشل سمر رویژن کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس میں انہوں نے عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی انتخابی فہرست کا حصہ بننے پر زور دیا۔ ڈی سی کے مطابق سپیشل سمر ڑویژں کا مقصد اُن نوجوانوں، جو 18 سال کی عمر پار چکے ہیں یا آئندہ دنوں اٹھارہ سال کے ہو جائیں گے کو انتخابی فہرست میں شامل کرنا ہے تاکہ انہیں بھی انتخابات سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔