پلوامہ:بیک ٹو ولیج پروگرام کی ایک کڑی کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوھری نے چرسو، اونتی پورہ میں اپنی نوعیت کے پہلے روزگار میلے کا انعقاد کیا جس میں مختلف محکموں کے کئی افسران نے شرکت کی۔ پروگرام میں مقامی باشندوں خاص کر نوجوانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ DC Pulwama Attends Rozgar Mela at Awantipora
Rozgar Mela in Awantipora چرسو اونتی پورہ میں روزگار میلے کا اہتمام
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے روزگار میلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
a
اس موقع پر نوجوانوں کو سرکار کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی، تاکہ نوجوان ان سکیموں سے فائدہ حاصل کرکے نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسرے نوجوانوں کے لئے بھی روزگار کے وسائل پیدا کر سکیں۔ Awantipora Rozgar Mela
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ انتظامیہ عوام کی سہولت کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ بیٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد کے مسائل کے ازالے کے لیے بھی اقدامات زیر غور ہیں۔