جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جس نے حال ہی میں عسکریت پسندوں کے صف میں شمولیت اختیار کی تھی، کے امتحان کا نتیجہ سامنے آیا ہے جس میں اس نے بی یو ایم ایس تیسرے سمسٹر میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس بارے میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ عادل رشید بٹ ساکن بٹہ پورہ چرسو اونتی پورہ نے حال ہی میں عسکریت پسندوں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گزشتہ روز بی یو ایم ایس کا ریزلٹ آنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ عادل رشید نے گیارہ سو نمبرات میں 897 نمبرات حاصل کر کے ڈسٹنکشن مارکس حاصل کیے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ عادل ایک ذہین طالب علم تھا اور ایک اچھا ڈاکٹر بن سکتا تھا تاہم اس نے عسکریت کا راستہ اختیار کیا۔