اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: محکمہ وائلڈ لائف کے یومیہ ملازمین کا احتجاج

محکمہ وائلڈ لائف کے یومیہ ملازمین نے نوکری مستقل کرنے کے لیے محکمہ کے افسران پر اقربا پروری کا الزام عائد کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا۔

Casual labours of wild life held silent protest
ترال: محکمہ وائلڈ لائف کے یومیہ ملازمین کا احتجاج

By

Published : Feb 11, 2021, 10:26 PM IST

محکمہ وائلڈ لائف کے شوپیان ڈویژن میں کام کرنے والے یومیہ مزدوروں نے آج اپنے ہی محکمے کے اعلی حکام کے خلاف اقرابا پروری کا الزام عائد کرتے ہوئے ترال میں خاموش احتجاج کیا۔

ترال: محکمہ وائلڈ لائف کے یومیہ ملازمین کا احتجاج

احتجاج کررہے یومیہ مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ ان کے ناموں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جائے جس فہرست کو افسران نے حکومت کی جانب بھیجا ہے، کیونکہ وہ لوگ بھی گزشتہ تیرہ برسوں سے محکمہ وائلڈ لائف میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

احتجاج کرنے والے نے الزام عائد کیا کہ افسران نے اپنے گھروں میں کام کرنے والے لڑکوں کا ہی نام آگے بھیج دیا ہے اور جو لڑکے ہر وقت محکمہ کے ساتھ تن من کے ساتھ کام کر رہے ہیں ان کے حقوق کو قتل کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وائلڈ لایف کے سینئر آفیسرز ہر کام کے وقت ان کو آگے کرتے ہیں لیکن جب ان کی ملازمت کو مستقل کرنے کے تعلق سے کوئی بات ہوتی ہے تو ان کو نظر انداز کیا جاتا ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ انکی نوکریوں کو مستقل کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details