اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cycle Rally in Saffron Town Pampore نشہ مکت ابھیان کے تحت سائیکل ریلی کا انعقاد

منشیات کے مضر اثرات کے خلاف اس مہم میں میونسپل کمیٹی پانپور کے کئی اہلکاروں سمیت قصبہ پانپور کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔ awareness regarding Drug abuse in pampore

نشہ مکت ابھیان کے تحت سائیکل ریلی کا انعقاد
نشہ مکت ابھیان کے تحت سائیکل ریلی کا انعقاد

By

Published : Sep 23, 2022, 7:17 PM IST

پلوامہ:میونسپل کمیٹی پانپور، نے ’’ہوپ آف کشمیر‘‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے تعاون سے ’’منشیات سے پاک کشمیر‘‘ کو فروغ دینے اور نشہ مکت ابھیان کے تحت ایک سائیکل، موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔ یہ ریلی میونسپل کمیٹی پانپور کے دفتر سے شروع ہوئی اور شہید منظور چوک کدلبل، پانپور پر اختتام پذیر ہوئی۔ Cycle Rally organized in pampore

نشہ مکت ابھیان کے تحت سائیکل ریلی کا انعقاد

منشیات کے خلاف اس مہم میں میونسپل کمیٹی پانپور کے کئی اہلکاروں سمیت قصبہ پانپور کے کئی نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ریلی میں مقامی خواتین نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں شریک مرد و زن نے ہاتوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات سے دور رہنے، منشیات کے مضر اثرات وغیرہ سے متعلق نعرے درج تھے۔ MC Pampore Alonwith an NGO organized Cycle Rally

ریلی میں شامل میونسپل کونسلر عرفات خان نے بتایا کہ ’’صحت مند معاشرہ کی حوصلہ افزائی اور منشیات سے متعلق بیداری کے لیے میونسپ کمیٹی پانپور نے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ایک اینٹی ڈرگ سائیکل اور موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ریلی کا بینادی مقصد زعفران ٹاؤن کے نام سے مشہور پانپور علاقے میں منشیات کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ لوگ خصوصاً نوجوان منشیات سے دور رہ سکیں۔Cycle rally to create awareness regarding Drug abuse

ادھر، ’’ہوپ آف کشمیر‘‘ نامی این جی او کے رضاکاروں نے ریلی میں نوجوانوں کی حوصلہ افزا شرکت پر انکی ستائش کی وہیں ریلی کے کامیاب انعقاد پر میونسپل عملہ کی بھی ستائش کی۔

مزید پڑھیں:Nasha Mukt Abhiyan گاندربل میں نشہ مکت ابھیان پروگرام کا افتتاح

ABOUT THE AUTHOR

...view details