پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ علاقے میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں آج جموں اور کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئج کی جانب سے کلچرل فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں جس میں اسکولی بچوں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیے ساتھ ہی فن کاروں نے بھی یہاں پر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔
پروگرام میں اسکول بچوں کی ایک تعداد موجود تھی جنہوں نے ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام میں اے ڈی سی پلوامہ اور سی ای او پلوامہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر جموں اور کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئج کے عہدے دار بھی موجود رہے رنگا رنگ تمدنی پروگراموں کے بعد وہاں پہ شاعروں نے اپنا کلام بھی پیش کیا جس کے لیے انہیں کافی پذیرائی ملے۔