پلوامہ:وادی کے دیگر اضلاع طرح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی حکومتی احکامات کے پیش نظر ’’میری مٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت متعدد پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ’’ملک کے ان شہیدوں - جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا - کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے وضع کی گئی ہے اور اس کے ذریعے نئی نسل کو بھی آزادی کے ہیروز کا تعارف ہو جائے گا۔
اسی سلسلے کے تحت ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر پلوامہ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول اور گورنمنٹ بائز ہائیر سیکنڈری اسکول کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز نے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران طلبہ و طالبات نے کئی ثقافتی اور تمدنی پروگرامز پیش کیے جس کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ پروگرام میں دونوں اسکولوں کے پرنسپلز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، پلوامہ، نوشاد احمد کے علاوہ دیگر افسران اور اسکول اساتذہ و عملہ نے شرکت کی۔