اننت ناگ/ پلوامہ:وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے رنگوں کے تہوار ہولی کو دھوم دھام کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر مختلف پروگرامز منعقد ہوئے اور پولیس، فوج، سیول انتظامیہ سمیت جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں، حفاظتی اہلکاروں کو ہولی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشیات کا اظہار کیا۔
رنگوں کے تہوار ہولی پر سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں خاص پروگرام
ہولی کے موقع پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 40 بٹالین نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں اہلکاروں کے لئے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اننت ناگ میں 40 بٹالین کے جوانوں اور افسران نے آشاجی پورہ، ہیون سنما میں رنگ و گلال کے تہوار کو جوش و خروش اور باہمی خیر سگالی کا پیغام دیا۔ اس موقع سی آر پی ایف کے جوانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری بٹالین میں ہر مذہب کے جوان ہیں اور ہم مل کر ہر تہوار مناتے ہیں۔ اور اج ہم کافی خوش ہیں ہم اپنے بٹالین میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہولی کے اس تہوار کو منا رہے ہیں۔‘‘
ایک اور اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہم گھر سے کافی دور ہیں، مگر بٹالین میں ہر وقت اپنے ساتھیوں سے اہل خانہ جیسا پیار ملتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں کبھی بھی گھر کی کمی محسوس نہیں ہوتی ہے اور ہم ہر ایک تہوار مل کر مناتے ہیں۔‘‘ ڈی آئی جی، سی آر پی، جنوبی کشمیر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جوان اور آفیسر ہر تہوار کو مل کر مناتے ہیں ہم ہر وقت جوانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔‘‘