اونتی پورہ:سینٹرل ریزرو پولیس جموں وکشمیر میں امن وامان کو قایم کرنے کے لیے کارگر اقدامات انجام دے رہی ہے،جبکہ امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے بھی سی آر پی ایف نے تمام تر انتظامات کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی سی آر پی ایف (کشمیر آپریشنز) ایم ایس بھاٹیہ نے آج سی آرپی ایف کے110 بٹالیں کے یوم تاسیس کے موقع پر لیتہ پورہ میں منعقد ایک تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ کیا۔ ایم ایس بھاٹیہ نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی اور پرامن طور منعقد کرانے کے لیے سی آر پی ایف نے تیاریاں شروع کی ہے اوت جو بھی لازمی اقدامات اٹھانے ہیں، اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاترا کے علاوہ یاتریوں کے کھانے پینے اوردیگر سہولیات کو مد نظر رکھا گیا ہے، تاکہ یاترا بہتر طریقے سے انجام دی جائے۔ اسے قبل موصوف کی اہلیہ نے لیتہ پورہ ہیڈکوارٹر میں سی آر پی ایف ریزنگ ڈے کا افتتاح کیا اس موقع پر ایک سو دس بٹالین کے ہیڈکوارٹر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جبکہ جوانوں کی دل لبھانے کے لیے مختلف قسم کے پروگرام منعقد کیے گیے تھے۔ پہلی بار سی آر پی ایف کی ریزنگ ڈے تقریب میں کشمیر کے آرٹ اور کلچر کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس موقع پر سی آر پی ایف 110 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر یوگیش پروہت نے مہمانوں کا استقبال کیا اورنوجوانوں کو ریزنگ ڈے کی مبارکباد پیش کی۔