پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے سیل علاقے میں ایک چیک پوسٹ کی حفاظت کے دوران ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں پیش آیا۔
سرکاری ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار کو اپنی ڈیوٹی کے دوران مردہ پایا گیا اس اہلکار کی شناخت اجے کمار ولد راجندر رائے کے بطور کی گئی اور یہ جھارکھنڈ کے ایک علاقہ دیگادیہ کا رہنے والا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں اور ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ تاہم پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔