ترال( پلوامہ):سی آر پی ایف 180 بٹالین نے جمعرات کے روز اپنی 85 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سوشل فارسٹری محکمہ کے باہمی اشتراک سے آری پل میں ایک شجرکاری مہم کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او سوشل فارسٹری پلوامہ منظور احمد بٹ بطور مہمان خصوصی کے موجود رہے، جبکہ سی آر پی ایف کے انچارج سی او اوم پرکاش کے علاوہ ترال اور آری پل تحصیلات کے تحصیلداروں کے علاوہ پنچایتی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی اسکولی بچوں نے بھی مقالات پیش کیے۔
اپنے خطاب میں ڈی ایف او سوشل فارسٹری منظور احمد نے بتایا کہ شجرکاری کے دوررس نتائج کے حوالے سے عوام میں جانکاری فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔سی او سی آر پی ایف نے بتایا کہ ماحولیات کو صاف وشفاف رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے اور ہم امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر شمولیت کرتے ہیں اور شجرکاری ایک ایسا کام ہے جس کی اہمیت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:CRPF Foundation Day 2023 منوج سنہا کی سی آر پی ایف اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی