اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ - نیم طبی عملہ کی خدمات

جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع میں فوج کی جانب سے طبی کیمپ منعقد کیے گئے۔ اس میں لوگوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئی۔

free medical
میڈکل کیمپ

By

Published : Mar 20, 2021, 9:09 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں بھی سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سینٹرل ریزرو پولیس 180 بٹالین کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں درجنوں افراد کا علاج معالجہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کی گئی۔

میڈکل کیمپ

س موقع پر عوام کو کورونا وائرس کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے افراد میں راشن کٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ عوام نے سی آر پی کے اس اقدام کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کے خلاف طلبا میں بیداری کے لیے کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی او 180 بٹالین رویندر کمار نے بتایا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کیلئے تیار رہتی ہے اور آج سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں لوگوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے علاوہ انھیں کوڈ کے بارے میں جانکاری بھی دی گئی۔

ضلع کولگام میں سی آر پی ایف کی 18ویں بٹالین کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ اس میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کی خدمات حاصل کی گییں۔ اس موقعہ پر کمانڈنگ آفیسر رتُل نے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں مفت ادویات اور علاج کا اہتمام عمل میں لایا گیا تاکہ لوگوں کو بہتر طبی سہولیات مہیا ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details