اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free medical camp ٹہاب پلوامہ میں سی آرپی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کی 182 بٹالین نے منگل کے روز ٹہاب پلوامہ میں ایک مفت طبی کممپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگون نے شرکت کی۔

By

Published : May 9, 2023, 4:09 PM IST

Crpf Organized free medical camp at tahab pulwama
ٹہاب پلوامہ میں سی آرپی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

ٹہاب پلوامہ میں سی آرپی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں منگل کے روز سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت۔
اس موقع پر مقامی لوگوں اور اسکول بچوں میں مفت ادویات تقسیم کئے گئیں، جبکہ ڈاکٹروں نے لوگوں کو طبی معائنہ کرکے صلاح مشورہ بھی دیا۔ اس طبی کیمپ میں زیادہ تر مقامی لوگوں بزرگ شہریوں نوجوانوں اور خواتین کا علاج معالجے کیا گیا ساتھ ہی انہیں مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے۔
اس موقع پر مقامی لوگوں اور اسکولی بچوں نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے علاقہ میں اس طرح کے کیمپ منقعد کرتے رہتے جس سے مقامی آبادی کو ممکن مدد ملتی ہے،ساتھ میں مفت ادویات اور صلاح مشورہ بھی دیا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:CRPF Medical Camp سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپ منعقد

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ منقعد کئے جانے چاہئے تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائے۔اس موقع پر سی آر پی ایف 182 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر دیپک دھونڈیال نے بتایا کہ سی آر پی ایف نے اس سے پہلے بھی مفت میڈیکل کیمپ منعقد کریا اور آج بھی عوام کو راحت دینے کے لیے اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا سی آر پی ایف طبی کیمپوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مقابلے بھی کروانے جارہی ہے جس میں نوجوانوں کو شامل ہونے کی دعوت بھی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں عوام اور سی آر پی آیف کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details