اردو

urdu

ETV Bharat / state

CRPF Organises Medical Camp in Pulwama: سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں طبی کیمپ - ہائی اسکول ٹہاب میں ایک طبی کیمپ

سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہائی اسکول ٹہاب میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، CRPF Organises Medical Camp in Pulwama جس میں لوگوں کا ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔

CRPF Organised Medical Camp in Pulwama
CRPF Organised Medical Camp in Pulwama

By

Published : Apr 9, 2022, 3:19 PM IST

پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں ہفتہ کو سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی جانب سے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا CRPF Organised Medical Camp in Pulwama جس میں ٹہاب سمیت مختلف دیہاتوں کے درجنوں لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔

طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔

سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں طبی کیمپ کا انعقاد

طبی کیمپ کا انعقاد کرنے والی سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر نے بتایا کہ سی آر پی ایف نے اس سے قبل بھی مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیے ہیں۔ Free Medical Camp in Pulwama

انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قوم کی خدمت کے لیے بھی ہمہ وقت تیار ہے۔ کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے طبی کیمپ میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’طبی کیمپ میں عوام کی شرکت سے واضح ہو جاتا ہے کہ عوام اور سی آر پی ایف کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔‘‘

وہیں، کیمپ میں آئے لوگوں نے سی آر پی ایف کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرامز منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details