پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف 182 بٹالین نے ’’کھیلو انڈیا میتری‘‘ مہم کے تحت والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں لاسی پورہ اور اس کی متصل علاقوں کی 6 ٹیموں نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنا اور سماجی برائیوں سے دور رکھنا ہے۔
ٹورنامنٹ لا فائنل میچ لاسی پورہ اور اچھن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اچھن کی ٹیم نے تین پوائنٹ سے فائنل میچ میں جیت درج کرکے ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر دیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد آگے بھی کیا جانا چاہئے تاکہ نوجوان کھیل کود کے ساتھ منسلک ہو جائں اور انہیں اپنے ہنر کو نکھارنے کا موقع ملے۔‘‘