ترال ( پلوامہ):سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ا30 اور 180 بٹالین (سی آر پی ایف) نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نورپورہ ترال علاقے میں میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات بھی دی گئی۔
علاقے کے لوگ جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے نے فری ہیلتھ کیمپ کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔دن بھر جاری رہنے والے کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں خواتین اور ان کے بچے بھی شامل تھے،جبکہ غیر ریاستی مزدوروں کو بھی اس کیمپ کے دوران علاج معالجہ کیا گیا اور انہیں بھی ادویات دی گئی۔
لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو ایک اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیے، کیونکہ ایسے کیمپس سے غریب لوگوں کو بہت فایدہ پہنچ پاتا ہے ۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر 130 بٹالین راجیو یادو نے بتایا کہ اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے،جب بھی کسی علاقے میں لوگ اس طرح کے کیمپ منعقد کرانے کی اپیل کرتے ہیں تو ہم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اور آج اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔