پلوامہ: سب ضلع ترال کے دور افتادہ گاؤں نارستان میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی180 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ کے دوران لوگوں کا مفت میڈیکل ہیلتھ چیک اپ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔CRPF Organised Medical Camp in tral
Medical Camp in Naristan Tral نارستان، ترال میں طبی کیمپ کا انعقاد - سی آر پی ایف ترال طبی کیمپ
ترال کے نارستان علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ کے دوران لوگوں میں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔Tral Free Medical Camp
مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔Free Medical Camp in Naristan Tral
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ، سی آر پی ایف 180بٹالین، مقصود عالم نے کہا کہ سی آر پی ایف نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت لوگوں کے اصرار پر نارستان علاقے میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس دوران لوگوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ عوام کو کسی حد تک راحت مل سکے۔CRPF 180BN Medical Camp in Tral