اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medical In Pulwama لیتر پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد - لیتر پلوامہ میں فری میڈیکل کیمپ

سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی جانب سے ہفتہ کے روز ضلع پلوامہ کے لیتر علاقے کی پنچایت میں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس کیمپ میں لیتر علاقے کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

crpf-organise-free-medical-camp-in-litter-pulwama
لیتر پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 4:20 PM IST

لیتر پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتر علاقے میں ہفتہ کے روز سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گی۔ اس مفت طبی کیمپ میں آس پاس کے دیہات سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج معالجہ کرایا۔ سی آر پی ایف نے لوگوں کو طبی مشورہ کے ساتھ ساتھ مفت میں ادویات بھی تقسیم کئیں، جس کو لوگوں نے کافی سراہا۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں نے کہا کہ اس میڈیکل کیمپ میں ہر بیمار کا اچھے ڈھنگ سے علاج کیا گیا جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی جو سی آر پی ایف کی جانب سے ایک اچھی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا اس کیمپ سے غریب لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔

اس مفت طبی کیمپ میں علاقے کی مرد و زن نے شرکت کی جن کا سرکاری ڈاکٹروں کے علاوہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں نے طبی جانچ کی اور انہیں ماہرانہ مشورہ دیا گیا۔اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر سی آر پی ایف 182 بٹالین دیپک دھونڈیال نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے اعلی افسران کی ہدایت پر ہم نے پلوامہ کے لیتر علاقہ میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا جس میں علاقے کے لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:Free Medical Camp In Tral نورپورہ ترال میں میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد


انہوں نے کہا طبی کیمپ کا انعقاد ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں پر لوگوں کو صحت کے بنیادی مسئلہ کا سامنا رہتا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی عوام کو راحت دینے کے لیے اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ عوام اور سی آر پی آیف کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details