CRPF Man Died in Pulwama: جنوبی کشمیر میں سی آر پی ایف جوان کی موت - جنوبی کشمیر میں سی آر پی ایف جوان کی موت
ضلع پلوامہ میں ڈی کوائے کی 182 بٹالین کے ایک سی آر پی ایف اہلکار کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ CRPF Man Died in Pulwama
جنوبی کشمیر میں سی آر پی ایف جوان کی موت
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈی کوائے کی 182 بٹالین کا ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آر پی ایف کا جوان، جو ڈسٹرکٹ پولیس لائن (ڈی پی ایل) پلوامہ میں تعینات تھا، کی طبیعت ناساز تھی اور اسے طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ ضلع ہسپتال پلوامہ میں ڈاکٹروں کی جانچ کے بعد فوجی کو مردہ قرار دیا گیا۔ مرنے والے فوجی کی شناخت کانسٹیبل انکور (35) ولد چندر ہاس ساکن سربلے اتر پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔ CRPF jawan Died in south Kashmir