اردو

urdu

ETV Bharat / state

Crpf Inducts Advanced Vehicles سی آر پی ایف نے کشمیر میں 'وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ گاڑیاں متعارف کیں

وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ فارم ایک بکتر بند گاڑی ہے اور بھارت کی واحد گاڑی ہے جو پانی، سڑک اور دلدل تینوں جگہوں پر چلتی ہے۔ اس گاڑی کا وزن 24 ٹن ہے۔

crpf-inducts-advanced-whap-vehicles-in-kashmir-valley
سی آر پی ایف نے کشمیر میں 'وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ گاڑیاں متعارف کیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 10:02 PM IST

سی آر پی ایف نے کشمیر میں 'وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ گاڑیاں متعارف کیں

پامپور( پلوامہ):اپنی آپریشنل صلاحیتوں کے مزید استحکام کے لئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) نے ہفتے کے روز کشمیر میں 'وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ فارم (ڈبیلو ایچ اے پی) گاڑیاں متعارف کیں جو زمینی و آبی دونوں جگہوں پر کارروائیاں انجام دینے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔اس مخصوص گاڑی کی نمائش جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں انجام دی گئی۔

اس موقع پر سی آر پی ایف کے سینئر افسر شیش پال نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک بکتر بند گاڑی ہے اور بھارت کی واحد گاڑی ہے جو پانی، سڑک اور دلدل تینوں جگہوں پر چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گاڑی کو ڈیفنس ریسرچ ایبڈ ڈیولوپمنٹ آرگنائزیشن اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ کی لیبارٹری وہیکل ریسرچ ڈیولوپمنٹ ایسٹیبلشمنٹ میں تیار کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کا وزن 24 ٹن ہے اور اس کی لمبائی 8 میٹر جبکہ اس چوڑائی 3 میٹر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی گاڑیوں کی منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے یہ گاڑی ان علاقوں تک پہنچ سکتی ہے جہاں دوسری گاڑیوں کے لیے رسائی ممکن نہیں ہو سکتی ہے اور ان گاڑیوں کی وجہ سے کشمیر میں فوسز کو عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں بہت فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا یہ گاڑی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، وہی یہ گاڑیاں کافی مضبوط ہے جو جوانوں کو تصادم کے دوران محفوظ کر سکتی ہے اور ان گاڑیوں کی مدد سے عسکریت پسندوں کو مار گرانے میں سکیورٹی فورسز کو آسانی ہوگی۔

مزید پڑھیں:Awantipora encounter اونتی پورہ انکاؤنٹر کے دوران سی ایس آر وہیکل کا استعمال


موصوف افسر نے کہا کہ یہ گاڑی دریا میں لہروں کے خلاف بھی چل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی کلی طور پر بلٹ پروف ا ور مائن پروٹیکٹڈ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی پانی میں 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چل سکتی ہے جبکہ نارمل راستوں پر یہ 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چل سکتی ہے۔


وہیں سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل، کشمیر، آپریشن گیانیندر کمار ورما نے کہا کہ وقت کے ساتھ، ہم اپنی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اپنے جوانوں کو ہر سہولیت فراہم کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں۔انہوں نے اس گاڑی کو اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے شامل کیا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہر کوئی اس کی خصوصیات کے بارے میں جان جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details