جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس یعنی سی آر پی ایف کے یوم تاسیس تقریب کا ہیڈ کوارٹر اونتی پورہ میں انعقاد عمل میں لایا گیا جبکہ کلچرل پروگرام کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب میں ڈی آئی جی ساؤتھ بی کے مہرا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ کلچرل پروگرام میں ملک کے الگ الگ حصوں سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر جوانوں میں خاصا جزبہ دیکھنے کو ملا۔ سی آر پی ایف نوجوانوں کی جانب سے ملک کی سلامتی کےلیے دی گئی قربانیوں کو بھی یاد کیا گیا۔ CRPF Foundation Day Closing Ceremony in Awantipora
CRPF Foundation Day: اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی یوم تاسیس تقریب کا انعقاد - سی آر پی ایف کے یوم تاسیس پر کلچرل پروگرام
ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کے 110 بٹالین کی جانب سے یوم تاسیس تقریب منعقد کی گئی۔ اختتامی تقریب میں ڈی آئی جی ساؤتھ بی کے مہرا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ CRPF Foundation Day Closing Ceremony in Awantipora
یہ بھی پڑھیں:گاندربل: سی آر پی ایف کے 118 بٹالین کے یوم تاسییس پر تقریب
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف 110بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر یوگیش پروہت نے بتایا کہ 'سی آر پی ایف 110بٹالین کے 32واں یوم تاسیس کے موقع پر اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں کلچرل پروگرام منعقد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 'یہ بٹالین سال 2010سے یہاں تعینات ہے اور نارمل ڈیوٹی کے علاوہ ہم کلچرل پروگرام منعقد کرتے رہیں گے اور سیول سوسائٹی کے ساتھ کام کرتے رہے گے تاکہ ہمارے رابطے مزید بہتر ہوں۔' Yogesh Purohit on CRPF Foundation Day