ترال: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں مگس بانی کو فروغ دینے کے لیے آج سی آر پی ایف 180 بٹالین اور ایگریکلچر محکمے کی جانب سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ زراعت کے ملازمین اور مگس، بانی سے وابسطہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کی جانب سے پانچ بیروزگاروں میں بی ہایو تقسیم کیے۔ CRPF organised workshop
Workshop for Beekeepers: مگس بانی صنعت کے لیے ورکشاپ کا انعقاد - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال
سی آر پی ایف کی جانب سے ترال میں مگس بانی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اس صنعت سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ Workshop for Beekeepers in Tral
مقامی لوگوں نے سی ار پی ایف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی سراہنا کی مقامی شہری شوکت احمد نے بتایا کہ سی سیول انتظامیہ نے آج تک ہم کو نظر انداز کیا گیا لیکن سی آر پی ایف کے اس اقدام نے ہمیں مطمئن کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ مقصود عالم نے بتایا کہ ترال میں مگس بانی کے لیے مناسب ماحول دستیاب ہے اور اس لیے انہوں نے اس بارے میں شروعات کی ہے اور اس قسم کے پروگرام دوبارہ منعقد کیے جائیں گے تاکہ بیروزگار نوجوانوں کے لیے راحت کی امید پیدا کی جا سکے۔ workshop for Beekeepers in Tral
یہ بھی پڑھیں : Ceremony in Honour of Dr. Shan Singh: ترال میں ڈاکٹر شان سنگھ کے اعزاز میں تقریب