اردو

urdu

Free Medical Camp in Pampore: سی آر پی ایف کی جانب سے پامپور میں مفت طبی کیمپ

By

Published : Jun 24, 2022, 9:55 PM IST

سی آر پی ایف 185 بٹالین نے پلوامہ کے چندہارا پانپور علاقہ میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرنے کے ساتھ مفت ادویات تقیسم کی گئیں۔ Free Medical Camp in Pampore

crpf-185bn-organised-free-medical-camp-in-pampore
سی آر پی ایف کی جانب سے پامپور میں مفت طبی کیمپ

پامپور:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چندہارا پانپور علاقہ میں سی آر پی ایف 185 بٹالین کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں فوجی ڈاکٹروں کے علاوہ سیول ڈاکٹروں کی سہولیات میسر رکھی گٸ تھی تاکہ مریضوں کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Free Medical Camp in Pampore

سی آر پی ایف کی جانب سے پامپور میں مفت طبی کیمپ
طبی کیمپ کے دورآن ڈاکٹروں نے مختلف بیماری میں مبتلا مریضوں کا جانچ کیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔ کیمپ میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کے علاوہ خواتین مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔


اس موقع پر سی آر پی ایف 185 بٹالین کے میجر ایس کے ویشوشانت نے بتایا کہ طبی کیمپ لوگوں کو طبی نگہداشت کی سہولیات بہم پہنچانے کے غرض سے منعقد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ سے لوگوں کی مدد کرتی آئی ہے اور آگے بھی لوگوں کو ہر طرح کی مدد کرنے میں پیش پیش رہے گی۔

مزید پڑھیں:


میجر نے مزید کہا کہ سی آر پی ایف عوام اور جوان کے بیچ میں ایک بہترین رشتہ قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ جو فوج اور عام لوگوں کے بیچ کی دوریاں کم ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details